ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش: سرکاری اسکول کی ایک کلاس میں ’ریپ ڈیمو‘، مشتعل دیہاتیوں نے اساتذہ کو پیٹا

آندھرا پردیش: سرکاری اسکول کی ایک کلاس میں ’ریپ ڈیمو‘، مشتعل دیہاتیوں نے اساتذہ کو پیٹا

Sun, 04 Aug 2019 00:16:07    S.O. News Service

وجے واڑہ، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کے ایک سرکاری پرائمری سکول کے دو اساتذہ کے خلاف کلاس روم میں ریپ کاڈیمو دکھانے کا الزام لگا ہے۔معاملہ مغربی گوداوری ضلع کا ہے۔ایجوکیشن حکام نے کہا کہ وہ چتل پنڈی منڈل میں ہوئے مبینہ واقعہ کی درستگی کی جانچ پڑتال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں اس واقعہ سے مشتعل دیہاتیوں نے دونوں اساتذہ کے ساتھ مارپیٹ کی۔ضلع تعلیم افسر سی وی رینوکا نے کہا کہ وہ اسکول کا دورہ کرکے خود سے واقعہ کا اندازہ کریں گے اور پتہ لگائیں گے کہ واقعی میں کلاس میں ہوا کیا تھا؟ منڈل تعلیم افسر کی طرف سے رینوکا کو سونپی گئی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس طرح کا ایک واقعہ نہیں ہوا۔رینوکانے کہاکہ اس رپورٹ میں بورڈ آف تعلیم افسر نے کہا کہ تیسری جماعت کے تین طالب علموں کے درمیان جھگڑاہواتھا، جس میں دو لڑکے اور ایک لڑکی تھی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کو اس کے سبب چوٹ لگ گئی۔ افسرنے کہاہے کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں کہ لڑکی کو ریپ کے ڈیمو کے دوران رضاکار کے طورپراستعمال کیاگیاہو۔چتل پنڈی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابھی تک اساتذہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔


Share: